سٹی 42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی بے مثال قیادت، غیر متزلزل عزم اور انتھک محنت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوئے کہا، پاکستان کی ترقی اور استحکام صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم قائداعظم کے افکار کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت پراپنے پیغام میں کہا، قائداعظم ایک ایسا نظریہ ہیں جو اتحاد، ایمان اور تنظیم کی بنیاد پر ایک عظیم قوم کی تشکیل کا سبق دیتا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ہر شہری کو مساوات، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔محمد علی جناحؒ کا پاکستان امن، محبت اور ترقی کی علامت تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام توانائیاں اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے وقف کیں ہیں۔قائداعظم کے وژن کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔
مریم نواز نے کہا، ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں جو قائد کے اصولوں کا عملی مظہر ہو۔پاکستان کی ترقی اور استحکام صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم قائداعظم کے افکار کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ان شاء اللہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کریں گے۔ اللہ تعالی ہمیں بابائے قوم کے خوابوں کی تکمیل کے لئے استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔