سپورٹس بورڈ پنجاب میں کرسمس کی تقریب

25 Dec, 2024 | 07:32 AM

Waseem Azmet

رانا آذر:  سپورٹس بورڈ پنجاب میں کرسمس کے حوالے سےتقریب ہوئی جس میں کرسچین  کمیونٹی کے کھلاڑیوں،  سپورٹس بورڈ کے کرسچین ملامین،شہریوں کے ساتھ ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالی تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ کے تمام مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے بورڈ کے تمام مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب نے مستقل مسیحی ملازمین کو آدھی تنخواہ اور باقی ملازمین کو 5ہزار روپے اعزازیہ کا اعلان کیا ۔

 مسیحی ملازمین کو26دسمبر کی بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں