ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمپریس روڈ پر سینٹ انتھونی چرچ ڈان باسکو سکول میں دعائیہ سروس

Lahore Christmas, Don Basco Church, Empress Road Church, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر:  لاہور میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس نائٹ کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائی گئیں۔ کرسمس نائٹ کے موقع پر گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ایمپریس روڈ پر واقع سینٹ انتھونی چرچ ڈان باسکو سکول میں دعائیہ سروس ہوئی۔

مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے عبادت میں شرکت کی۔فادر آصف سردار نے کرسمس نائٹ کے حوالے سے خصوصی دعا کروائی۔

دعائیہ اجتماع میں مقدس گیت گائے گئے اور کرسمس کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

اجتماع میں پاسٹر نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر کرسمس  کیک بھی کاٹا گیا۔