ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کرسمس کی مڈ نائٹ عبادات میں امنِ عالم اور پاکستان میں امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

Christmas midnight service, Lahore Christmas , Sacred Heart Cathedral Lahore,
کیپشن: لاہور کے سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں کرسمس کی مڈ نائٹ سروس مین امنِ عالم، بنی نوع انسان کی بھلائی کے ساتھ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام مین ہم آہنگی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ خان، عمیر افضل: پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی  کرسمس کا آغاز مڈ نائٹ عبادات کے اجتماعات سے ہوا۔  جن میں  حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے حوالے سے خوشی کے گیت گائے گئے اور انجیل مقدس اور پرانے عہد نامہ سے مسیھ کی دنیا میں آمد کے متعلق کلام مقدس کے حوالے پڑھے گئے۔

لاہور کے دونوں کیتھیڈلز میں مڈ نائٹ سروس شب بارہ بجے شروع ہوئیں، شہر کی تمام مسیحی بستیوں میں سینکڑوں چھوٹے بڑے چرچز میں بھی مڈ نائٹ سروسز ہوئیں جن میں ایمانداروں نے  سیدنا عیسیٰ المسیھ کی دنیا میں آمد کی خوشی میں خصوصی گیت گائے اور پاسٹرز نے کتابِ مقدس سے دنیا کے نجات دہندہ کی آمد کے حوالے سے آیات تلاوت کیں۔

شہر کے تمام گرجا گھروں میں کرسمس کی مڈ نائٹ سروسز  میں دنیا میں امن، سلامتی، بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے دعائیں کی گئیں اور اس کے ساتھ پاکستان میں امن، خوش حالی اور باہمی بھائی چارے  اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خاص طور سے دعائیں کی گئیں۔ 

 
لاہور شہر میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس منانے کا آغاز 24 دسمبر کی شام ہی کر دیا تھا، شہر کے بہت سے چرچز میں شام کے وقت بچوں کے لئے خصوصی سروسز کی گئین جن میں بچوں کے ساتھ برے بھی شریک ہوئے، بچوں نے آمدِ مسیح کی خوشی کے گیت اور ٹیبلو کے ساتھ خصوصی طور پر  تیار کئے گئے ڈرامے بھی پیش کئے۔ اس موقع پر گرجا گھروں کو خوبصورت قمقموں، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیا  کے ساتھ روایتی کرسمس ٹری سے سجایا گیا تھا۔ 

24 دسمبر کو رات ہوتے ہی ہزاروں مسیحیوں نے کرسمس کے کپڑوں کی شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کیا اور بازاروں میں رات  دیر تک شاپنف کرنے والے مسیحیوں کا ہجوم رہا۔ 

پنجاب کی حکومت نے شہر میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو چھوٹے بڑے تمام چرچز کی حفاظت کے لئے بھیجا گیا ہے۔ آج صبح دن کی عبادات کے دوران بھی چرچوں کی سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

شہر کے بیشتر چرچز مین کرسمس کے روز دن کے عبادتی اجتماع صبح دس بجے کے لگ بھگ شروع ہوں گے تاہم کچھ چرچز میں عبدات کا آغاز اس سے پہلے بھی کیا جائے گا۔


فوٹوز:  جاوید ملک