ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی نے بیرسٹر گوہر اور تمام عہدیداروں کو "بین الاقوامی معاملات" پر تبصرے سے روک دیا

 بانی نے بیرسٹر گوہر اور تمام عہدیداروں کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پی ٹی آئی کے چئیرمین  بیرسٹر گوہر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی چوبیس دسمبر کو  بانی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی پر کوئی بات نہیں ہوئی صرف  "مذاکرات" پر بات ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کی چوبیس دسمبر کو اڈیالہ جیل میں اپنی پارٹی کے بانی کے ساتھ ملاقات کروائی گئی تھی۔ بانی نے دو دن پہلے اپنے پیروکاروں کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ بیرون ملک سے پاکستان میں کوئی رقوم نہ بھیجیں، لیکن اس ہدایت کے بعد سے اب تک مزید کوئی بیان کسی پارٹی رہنما کی طرف سے نہیں آیا۔

بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل مین بانی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات ہوئی تو سوالات کے جواب مین بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کی ملاقات مین صرف "مذاکرات" پر بات ہوئی اور سول نافرمانی پر کوئی بات نہین ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا بات چیت اور  اس پر عمل درآمد ایک ٹائم فریم میں ہونا چاہیے۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے نمائندوں کی سپیکر ایاز صادق کے ساتھ بات چیت کو "مذاکرات" کی بجائے "ڈائیلاگ" قرار دیا۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر سے پوچھا گیا تو انہوں نے اقرار کیا کہ سپیکر  ایاز صادق کے ساتھ کل کی میٹنگ "غیر رسمی" تھی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا، "مذاکرات" کے اگلے دور میں تمام ممبر شریک ہوں گے، امید ہے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، اگلی میٹنگ میں "ـچارٹر آف ڈیمانڈ ز" ـپیش کریں گے۔

پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے ان کی بہن علیمہ خان اور دیگر رہنما بتا چکے ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ نو مئی 2023 کے مقدمات روک کر  ان حملوں کے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی تھی، وہ  26 نومبر کے اسلام آباد پر دھاوے میں گرفتار کئے گئے ایک ہزار کے لگ بھگ افراد  پر مقدمات کی بجائے اس روز کے واقعات کے متعلق بھی جوڈیشل کمیشن ہی بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشئیر رانا ثنا اللہ نے گزشتہ شب ایک نیوز چینل پر کہا کہ کریمینل مقدمہ کے  معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات میری سمجھ میں نہیں آتی۔

  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  پہلے ہماری کوشش ہے کمیٹی کی ملاقات بانی سے ہو، مذاکراتی کمیٹی بانی نے بنائی یہ ان کا ہی اختیار ہے، ہم پرامید ہیں سارے مسائل کا حل نکل آئےگا، سمجھتا ہوں اختلافات ہوتے ہیں لیکن پر امید رہنا چاہیے۔

 بیرسٹر گوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے ان کو اور تمام دوسرے عہدے داروں کو  " بین الاقوامی معاملات پر "  تبصرے سے روک دیا ہے.  بانی کی غیر ملکی پیروکاروں کو پاکستان میں اپنے رشتہ داروں کو رقوم بھیجنا روک دینے کی ہدایت کے متعلق  بیرسٹر گوہر نے کوئی بات نہیں کی اور کہا، ان کی بانی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی تحریک پر نہیں صرف مذاکرات پر بات ہوئی، انہوں نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا بات اور اس پر عمل درآمد ایک ٹائم فریم میں ہونا چاہیے۔