بشریٰ بی بی اور بیرسٹر گوہر کی جیل میں بانی سے ملاقاتیں

25 Dec, 2024 | 05:26 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے  بشریٗ بی بی،  بیرسٹر گوہر، قاضی انور  اور دیگر وکیلوں نے ملاقات کی ہے۔
 معلوم ہوا ہے کہ 24 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے  بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا پولیس کے دستے کے ساتھ  سرکاری پروٹوکول والی بلٹ پروف گاڑی میں اڈیالہ جیل پہنچیں۔  بشریٰ بی بی کی بانی  سے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ایک گھنٹہ ملاقات کروائی گئی جس کے بعد وہ  پشاور واپس چلی گئیں۔ 

بانی ے ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی  کے ساتھ آنے والوں میں  خیبر پختونخوا پولیس کا ایک ڈی ایس پی اور 11 مسلح  اہلکار شامل تھے. ان کے ساتھ دو  بلٹ پروف گاڑیاں اور دو ڈالے بھی آئے تھے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر، سپریم کورٹ بار  کے سابق صدر قاضی انور،  فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، بیرسٹر منصور اور ایڈووکیٹ مبشر نے بھی چوبیس دسمبر کو پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی۔

ان رہنماوں کی  بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات  آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

مزیدخبریں