سٹی42: اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں ملوث گیارہ ملزموں کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نےسوشل پلیٹ فارمز پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں ملوث پائے گئے گیارہ افراد کو تفتیش کے لئے آنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس کی قیادت میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے۔
اس جے آئی ٹی کے سربراہ اکی حیثیت سے آئی جی علی ناصر رضوی نے نوٹس جاری کر کے ملزمان کو طلب کیا ہے۔ ان گیارہ افراد نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔
معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی جھوٹے پروپیگنڈا مین ملوث افراد اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصدکا تعین کرنےکے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ پروپیگنڈا میں ملوث مزید ملزموں کی شناخت اور ان کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔