ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس محبت، رواداری، بے لوث خدمت کی اقدار کو مجسم کرتا ہے، چوہدری سالک

Christmas, Choudhry Salak, City42, Love, Peace and Tolerance; the message of Christmas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو  کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے۔ کرسمس کے روز دنیا کے لئے اپنے پیغام میں، بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر ن چوہدری سالک حسین نے کہا،  یہ دن محبت، بھائی چارے، رواداری اور بے لوث خدمت کی عالمگیر اقدار کو مجسم کرتا ہے جو کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

چوہدری سالک نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کر کرسمس کے جذبے کو اپنائیں اور پاکستان کو امن کی روشنی میں تبدیل کریں۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ آئیے ہم اس کے چیلنجوں پر قابو پانے اور ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔‘‘

سالک حسین نے کرسمس اور اسی روز پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی بھی پیدائش کے خوبصورت اتفاق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یاد دلایا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک ایسی قوم کا تصور دیا تھا جس کی بنیاد بلا لحاظ مذہب، پیشہ یا نسل ، باہمی  مساوات، آزادی اور تمام برادریوں کے تحفظ پر رکھی گئی تھی،۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، جس میں شمولیت اور انصاف پسندی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

چوہدری سالک نے پاکستان میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ترقی، قومی دفاع، عدلیہ اور دیگر مختلف شعبوں میں ان کے اہم کردار کو  تسلیم کیا۔
عالمی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر نے حالیہ دہائیوں میں مذہبی عدم برداشت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا، بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہم پر ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہونا ضروری ہے۔