ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نواز شریف کی سالگرہ؛ بارہ بجتے ہی سوشل میڈیا پر تہنئیتی پیغامات کا انبار

Mian Nawaz Sharif Birth Day, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  میاں نواز شریف کی آج سالگرہ  کے متعلق چاہنے والوں کے پیغامات پر مبنی پوسٹیں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ آج میاں نواز شریف کی سالگرہ ہے۔ کیک کاٹنے کی تقریبات تو دن میں مسلم لیگ نون کے لاہور میں واقع مرکزی دفتر سمیت پاکستان بھر میں اور دنیا کے بہت سے شہروں میں کی جائیں گی تاہم سوشل پلیٹ فارمز پر مسلم لیگ نون کے مینٹور اور قائد، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ آج 25 دسمبر کو کیلینڈر پر تاریخ بدلتے ہی شروع ہو گئی جو اس وقت زور و شور سے جاری ہے اور نواز شریف کی سالگرہ اس وقت پاکستان کے ایکس میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔ 

مسلم لیگ نون کے دھڑے کے بانی اور نظریہ ساز  تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے میاں نواز شریف کی دوسری وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے حکم سے پاکستان نے ایٹمی طاقت ہونے کا عملی اعلان کیا تھا اور   پاکستان ایٹمی کلب کا رکن بنا تھا۔ نواز شریف نے پاکستان کو سرف ایٹمی طاقت ہی نہیں بنایا بلکہ ملک کے پہلے تیز رفتارموٹر وے کی تعمیر سے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈنگ اور پھیلاؤ کا بھی آغاز کیا۔ نواز شریف کی قیادت میں نواز شریف کی پارٹی نے پاکستان کی دوست ملک عوامی جمہوریہ چین کی شراکت اور انویسٹمنٹ سے سی پیک کے گیم چینجر پروگرام  کو آگے بڑھایا اور ان کی تیسری وزارتِ عظمی کے دوران پاکستان بجلی کی قلت کے سنگین بحران سے نجات پانے کے قابل ہوا۔ آج نواز شریف کا ویژن کئی شہروں میں  میٹرو بس اور ٹرین نیٹ ورک، تیز رفتار ترین ڈیٹا کمیونیکیشن کے لئے فائبر اوپٹک انفراسٹرکچر،   کم وسائل رکھنے والے گھرانوں کے بچوں کی اعلی تعلیمی اداروں تک رسائی جیسے مظاہر میں نمایاں ہے۔ نواز شریف کی تیسری وزارت عظمی میں پاکستان میں دہشتگردی کا عفریت خاصی حد تک کنٹرول ہو گیا تھا،  بدقسمتی سے سازشی عناصر کی ملی بھگت سے نواز شریف تیسری مرتبہ بھی وزرات عظمیٰ کی مدت پوری نہ کرسکے۔

 نواز شریف  25 دسمبر 1949 کو لاہور کےایک صنعتکار میاں شریف کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔  انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور ڈگری مکمل کی لیکن عملاً وکیل نہیں بنے بلکہ سیاست میں چلے گئے۔ نواز شریف نے اصغر خان مرحوم کی قیادت میں تحریک استقلال میں سیاست کا آغاز کیا تھا، بعد مین وہ مسلم لیگ میں شامل ہو گئے اور  غیر جماعتی انتخابات  میں حصہ لے کر پنجاب اسمبلی کے رکن اور وزیر خزانہ بنے، بعد میں وہ مسلم لیگ کے رکن کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ بنے،  پارٹی میں سیاسی اختلافات کی بنا پر نواز شریف نے مسلم لیگ(نواز) دھڑا بنایا جو بعد میں مسلم لیگ کے بہت سے دھڑوں میں مرکزی اور سب سے زیادہ  مقبول سیاسی جماعت بن گیا۔

 نواز شریف کو ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنے کا اعزاز  بھی حاصل ہے۔