ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن کے شہزادے کی آمد؛  کرسمس کی مڈ نائٹ سروسز کا دنیا بھر میں آغاز

Christmas, Jesus Christ, Hazrat Issa Maseeh, City42, Mother Merry
کیپشن: مسیحی روایات کے مطابق جب بیت اللحم شہر کے باہر ایک چھوٹے سے جھونپڑے میں سیدنا عیسیٰ المسیح علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے تو اس وقت آسمان پر ایک روشن ستارے نے دنیا کو ان کی پیدائش کے متعلق آگاہ کیا تھا۔  انجیل شریف کی روایت کے مطابق اس روشن ستارے کو دیکھ کر بعض  مجوسی اس جگہ کو تلاش کرتے ہوئے آئے اور انہوں نے سیدنا عیسی المسیح کا دیدار کیا۔ اس مسیحی روایت کو بیان کرنے والی یہ پینٹنگ گوگل کی مدد سے تلاش کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امن کا شہزادہ کے لقب سے ملقوب سیدنا یسوع المسیح کی دنیا میں آمد  کے روز یعنی کرسمس کی عبادات کا آغاز  ہوگیا، ویٹیکن سٹی کے چرچ میں دعائیہ تقریب بھی شروع ہوگئی۔

کرسمس کی مِڈ نائٹ سروس کی گھنٹیاں سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے چرچوں میں بجائی گئیں۔

دنیا بھر میں سیدنا یسوع المسیح کے پیروکار  آج ان کی دنیا میں آمد کے دن کرسمس منا رہے ہیں۔  دنیا بھر کے چرچوں کی طرح پاکستان کے چرچوں میں بھی خصوصی عبادات اور دعائیہ اجتماعات ہو رہے ہیں۔

رومن کیتھولک چرچ کے مرکز ویٹیکن سٹی کے مرکزی چرچ میں بھی کرسمس کی شام کو پوپ فرانسس نے دعا کروائی۔

ا فرانس کے تاریخی نوٹرڈیم  چرچ میں آج ساڑھے پانچ سال بعد کرسمس کی دعائیہ اجتماع ہوا ہے۔

سیدنا یسوع المسیح کی جائے پیدائش بیت اللحم میں البتہ اس سال بھی آمدِ مسیح کی روایتی دعائیہ عبادت نہیں کی جا رہی۔ چرچ کی انتظامیہ نے گزشتہ سال بھی غزہ کے جنگ اور مہاجرت کا شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لئے 25 دسمبر کو خوشی کی تقریبات کو منسوخ کر دیا تھا، اس سال بھی بیت اللحم کے چرچ میں خوشی کی تقریب نہیں کی جا رہی۔

بیت اللحم کے چرچ آف نیٹیویٹی میں 24 دسمبر کی شام  کرسمس ٹری رکھا گیا لیکن اس پر روشنیاں بکھیرنے والے برقی قمقمے آویزاں نہیں تھے۔ 

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں، بازاروں میں کرسمس کے موقع پر روایتی سجاوٹ کی گئی جبکہ  دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کا جشن منایا گیا۔

شام بھی دمشق کے قدیم چرچ میں دعائیہ اجتماع ہوا جس میں ہزاروں مسیحی ایمان دار موجود تھے۔

 لندن میں کرسمس کی روایتی گوشت نیلامی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

چرچ آف نیٹی ویٹی میں کرسمس کی شام روایتی دیوہیکل کرسمس ٹری رنگ برنگی روشنیوں کے بغیر اُتری۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی آج کرسمس کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے۔

Caption s  مسیحی دنیا میں سیدنا یسوع المسیح علیہ السلام کے دنیا میں تشریف لانےکے دن کرسمس  کو بیان کرنے کے لئے بہت سے آرٹسٹوں نے تخیلاتی پینٹنگز بنائیں جن میں بیت اللحم کے ایک  چھوٹے سے جھونپڑے میں  حضرت مسیح علیہ السلام کی آمد کے بعد کے مناظر کو انجیل شریف کی روایات کی روشنی میں بیان کرنے کی کوشش کی گئی۔