ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"امن، محبت اور ہمدردی"؛ آئیے ان اقدار پر غور کریں، وزیراعظم شہباز کا دنیا کیلئے کرسمس کاپیغام

Prime Minister Shahbaz Sharif, Christmas message, City42, Peace, Love and Compassion , teachings of Jesus Christ, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےحضرت عیسیٰ علیہ السلام کی گہری تعلیمات، خاص طور پر ان کے امن، محبت اور ہمدردی کے پیغام پر  زور دیا اور دعوت دی کہ ہم سب ان پائیدار اقدار پر غور کریں۔

وزیر اعظم نے اپنے کرسمس کے خصوصی پیغام مین کہا،  "پیغمبر  حضرت عیسیٰ ن علیہ السلام نے ہمدردی، مہربانی، رحم اور حکمت جیسی پائیدار اقدار کی تبلیغ کی، لوگوں کو نیک زندگی کی طرف رہنمائی کی اور انہیں الہی رحم حاصل کرنے کی تلقین کی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے پاکستان میں مسیحی برادری کی نمایاں خدمات کو بھی سراہا اور کہا، "اس دن، ہم ملک کی ترقی اور استحکام، خاص طور پر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں اپنے مسیحی بھائیوں کی گرانقدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔"
تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ ہر فرد، چاہے اس کا کوئی بھی عقیدہ ہو، آزادی سے اپنے عقائد پر عمل کر سکے اور ہماری قوم کی اجتماعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔"
وزیراعظم شہباز نے دعا کی کہ یہ کرسمس ہر گھر میں خوشیاں اور برکتیں لائے اور آنے والا سال ہمارے پیارے ملک اور اس کے عوام کے لیے امید، امن اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔

مواد: بشکریہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان