عثمان خان: عام انتخابات 2024 کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کےلئے چاروں چیف سیکرٹریز کو احکامات بھجوا دئیے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز متعلقہ اداروں کی مدد سے حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کا تعین کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔ ڈی آر اوز کی جانب سے قرار دئیے گئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام اضلاع کے الیکشن کمیشن منتظمین کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے تمام بوتھوں پر کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے انتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق ایس او پیز بھجوا دئیے ہیں۔