محسن سپیڈ کا کرشمہ:  چھ سال سے زیر التوا ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیس کا افتتاح ہو گیا

25 Dec, 2023 | 10:10 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: 7سال سے  زیر التواپراجیکٹ چند ماہ میں مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلی محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے سپورٹس کمپلیکس میں مہیا کی گئی ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا جائزہ لیا۔انہوں نے جیمنزیم ،بیڈ مینٹٹن ان ڈور ہال ،سوئمنگ پول کا معائنہ کیا، جیمنیزیم میں جدید ترین فلپ فلیپ اور دیگر ایکسرسائز میشینوں پر ورزش کا مشاہدہ کیا، خواتین کے لئے جم ، انڈورہال کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کڈز ایریا میں سپورٹس سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے  تائیکوانڈو کھیلنے والے کھلاڑیوں کے کھیل کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے ایل ڈی اے ایپ پر  سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ کے حصول کا مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے اپنی جیب سے فیس ادا کرکے سپورٹس کمپلیکس کی پہلی ممبر شپ بھی حاصل کی۔وزیراعلی نے پانچ لاکھ روپےممبر شپ فیس ادا کرکے ممبر شپ نمبر ون حاصل کی ۔
وزیر اعلیٰ محس نقوی نے  سپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن اور سنوکر بھی کھیلی اور صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر ، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ کیرم کھیلی، کھلاڑوں کی حوصلہ افزائی کے لئے محسن نقوی نے ٹیبل ٹینس بھی کھیلی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس سے ملحق  کمرشل زون کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ اس عوامی مفاد کے پروجیکٹ کو  چھ سال قبل مکمل ہونا تھا ، لیکن اسے مکمل ہو کر آپریشنل ہونے میں قریبًا سات سال لگ گئے ۔منصوبے پر کام چودہ ستمبر دوہزار سترہ میں شروع کیا گیا تھا ۔ جب نگراں وزیراعلیٰ نے کام سنبھالا تو یہ پروجیکٹ بری حالت میں ادھورا پڑا تھا۔ انہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کروا کر آج افتتاح کر دیا۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر لاگت ایک ارب ستاسی کروڑ آئی ہے۔ 

سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پولز ، جم ، ان ڈور گیمز ، ٹینس ، باسکٹ بال کورٹ سمیت متعدد گیمز موجود ہیں 

صوبائی وزیر ہاوسنگ اظفر علی ناصر ، ڈاکٹر جمال ناصر ، عامر میر ، منصور قادر ، مشیر وزیراعلی وہاب ریاض ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، سی سی پی او بلال کمیانہ ، سیکرٹری ہاوسنگ ساجد ظفر ڈال ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی مظفر سیال ، سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی ، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ، ڈی سی رافعیہ حیدر ، چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر کلیم یوسف سمیت دیگر افسران  سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر موجود  تھے۔

مزیدخبریں