ویب ڈیسک: ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65کروڑ 57 لاکھ 20 ہزارسے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگیوں کی مدمیں 40کروڑ60لاکھ 80ہزار روپے موصول ہوئے۔ قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی مد میں 24کروڑ 96لاکھ روپے60ہزارموصول ہوئے۔
قومی اسمبلی کے لئے30ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے20ہزر فیس مقرر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔
نیشنل اسمبلی کی جنرل خواتین اورغیر مسلم نشستوں کے لیے کل 8322 امید واوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلی کی جنرل خواتین،اور غیر مسلم نشستوں کے لیے کل 20304 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔