حیدر خان:سابق صدر آصف علی زرداری کے حلقہ این اے 207 کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا ماحول دیکھ رہے ہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ انتخابات ضرور ہوں گے، چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔
صحافی کی جانب سے دوسرا سوال کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں علیحدہ ہوگئی ہیں اب پیپلز پارٹی کو کیسا دیکھ رہے ہیں، جس پر سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، عام انتخابات میں ہم حکومت بنائیں گے۔
آخر میں تحریک انصاف کے متعلق آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا کیا مستقبل ہے، جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، وہ پہلے بغیر محنت کے آگئے تھے، اب محنت کریں۔