مجھ پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں، شیخ رشید

25 Dec, 2023 | 04:25 PM

ارشاد قریشی: سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا، جتنے لوگ میرے مخالف ہیں میرے لیے قابل احترام ہے۔

 شیخ رشید احمد نےراولپنڈی  کمشنر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سےحلقہ این اے 56  سے میرے اور راشد شفیق کے کاغذ منظور ہو گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاوں گا۔ دعا ہے الیکشن پر سکون حالت میں ہوں۔ 56 اور 57  کے حلقوں سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، یکم سے 6 جنوری تک انتخابی مہم کروں گا۔ 56 اور 57 میں قلم دوات جیتے گی۔ ہم غیرت مند ہیں نہ بکنے والے ہیں، میں نسلی ہوں اصلی ہوں ،راولپنڈی کے لیے جان دے دوں گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری افسر اعلیٰٰ کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے کاغذات سکروٹنی کی۔ میرے اوپر کوئی کرپشن کا جارج نہیں لگا۔دوسری سکروٹنی 28 دسمبر کو ہے۔ ڈھوک دلال کالج کا افتتاح 6 فروری کوہی ہوگا،  پنجاب حکومت سے اپیل ہے اپنا اسٹاف بھیجے۔ 

مزیدخبریں