عالیہ اور رنبیر کا کرسمس پر تحفہ، بیٹی راہا کی منہ دکھائی کردی

25 Dec, 2023 | 04:20 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کپور کو  ایک سال اور دو ماہ کیمرے کی آنکھ سے چھپائے رکھنے کے بعد منظرِ عام پر لے آئے۔

 رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔ عالیہ اور رنبیر اپنی بیٹی کے حوالے سے بے حد فکرمند رہتے ہیں اور اپنے انٹرویوز میں راہا سے اپنی بے انتہا محبت کے متعلق بھی بات کرتے نظر آتے ہیں۔

 بالی وڈ پر راج کرنے والی اس اسٹار جوڑی نے اپنی بیٹی کو میڈیا اسپاٹ لائٹ سے ایک سال سے زائد عرصہ دور رکھا اور راہا کپور کی شکل و صورت مداحوں کو آشکار نہیں ہونے دی۔ اب  'کرسمس' کے موقع پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے اپنی بھولی بھالی اور پیاری ننھی پری راہا کپور کی منہ دکھائی کردی ہے۔

 حال ہی میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کرسمس کی مناسبت سے تیار ہو کر اپنے گھر سے باہر آئے اور اس موقع پر رنبیر کی گود میں ایک ننھی پری کو بھی دیکھا گیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ رنبیر کی گود میں یہ چھوٹی سی بچی کوئی اور نہیں بلکہ اس اسٹار جوڑی کی بیٹی راہا کپور تھی جو سفید فراک میں کسی گڑیا سے کم معلوم نہیں ہورہی۔

 سیاہ پینٹ شرٹ پر سیاہ ڈینم جیکٹ پہنے رنبیر کپور اور سرخ پھول والی سیاہ فراک پہنی عالیہ بھٹ ایک سال اور دو ماہ کی راہا کپور کی شکل سب پر آشکار کرتے ہوئے بے حد خوش تھے اور ان کی یہ خوشی چہرے پر واضح طور پر عیاں تھی۔

 سوشل میڈیا پر رنبیر اور عالیہ کی اس پہلی فیملی اپیئرنس کی ویدیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں رنبیر کو اور عالیہ راہا کو پیار کرتے نظر آرہے ہیں۔

 ویڈیو میں رنبیر نے راہا کو گود سے اتار کر نیچے کھڑا کرنے کی کوشش بھی کی لیکن راہا ان کی گود سے نیچے اترنے کو تیار نہ ہوئیں جس پر عالیہ نے  راہا کو واپس گود میں اٹھانے کا اشارہ کردیا پھر دونوں خوشی خوشی اپنی ننھی گڑیا کے ساتھ گھر میں واپس چلے گئے۔

مزیدخبریں