معروف گلوکار چاہت فتح علی خان کا الیکشن لڑنے کا اعلان

25 Dec, 2023 | 03:30 PM

ویب ڈیسک: عام انتخاب 2024 کے حوالے سے این اے 128 پر دلچسپ صورتحال، سوشل میڈیا پر مقبول گلوکار چاہت فتح علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ 

گلوکار چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقے این اے 128 سے کاغذات جمع کروا دئیے۔  چاہت فتح علی خان کا مقابلہ بلاول بھٹو اور خواجہ حسان سے ہوگا۔ چاہت فتح علی خان نے اپنے الیکشن لڑنے کے حوالے سے ویڈیو بنا کر مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ دلی خواہش ہے کہ یہاں ہی رہوں اور آپ کی خدمت کروں۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 128 سے پی پی پی کی طرف سے بلاول بھٹو اور ن لیگ کی طرف سے خواجہ حسان امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں