ڈینگی کے وار تھم گئے، کیسز  میں واضح کمی

25 Dec, 2023 | 01:22 PM

سٹی42: سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ڈینگی کا خاتمہ شروع ،شہربھرمیں ڈینگی کے کیسز  میں واضح کمی آنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے صرف 2 کیسزر پورٹ ہوئے ہیں۔ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعدادبھی6 تک محدودہوگئی ہے، ڈینگی کے4مریض سرکاری اور2پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب 24گھنٹوں میں شہرکےمختلف مقامات سےصرف50کےقریب لاروا بھیبرآمد ہوا ہے۔
 

مزیدخبریں