سابق فرسٹ کلاس کرکٹر جاوید  زمان خان انتقال کرگئے

25 Dec, 2023 | 01:04 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کے ماموں اور  سابق فرسٹ کلاس کرکٹر جاوید  زمان خان انتقال کرگئے۔

 خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید  زمان کی نماز  جنازہ  زمان پارک گراؤنڈ میں کل دوپہر 12 بجے اداکی جائےگی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ جاوید زمان کو میاں میر قبرستان میں سپرد  خاک کیا جائے گا۔

 اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے تعزیتی پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمران خان نے کہا ہے کہ ’بانی چیئرمین عمران خان کے ماموں جاوید زمان خان آج سہ پہر زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر رحلت فرما گئے ہیں۔ وہ کرکٹ کے حوالے سے عمران خان کے اتالیق تھے جنہیں بانی چیئرمین تحریک انصاف نہایت عزیز رکھتے تھے۔ ان کا شمار لاہور کی ادارہ جاتی خواص کی حامل ان معزز ترین شخصیات میں ہوتا تھا جن سے ان سے واقفیت اور شناسائی کا حامل ہر شخص پیار کرتا تھا۔ انّاللہ وانّاالیہ راجعون۔ اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں ارفع مقام پر آسودہ فرمائیں۔

مزیدخبریں