ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 12رکنی ٹیم کااعلان کردیا

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 12رکنی ٹیم کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زیشان اشرف : دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف12رکنی ٹیم کااعلان کردیا گیا، قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے ،انہیں تھوڑا آرام دیا گیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کاآسٹریلیاکیخلاف12رکنی ٹیم کااعلان کردیا گیا ہے۔وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیاہے،خرم شہزاد ان فٹ ہوکر پہلے ہی ٹور سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان، میر حمزہ اور ساجد خان کو  12 رکنی سکواڈ میں شامل کردیا گیا ہے۔میلبورن ٹیسٹ کیلئےقومی سکواڈمیں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق شامل،بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا،شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل، حسن علی، میر حمزہ،عامر جمال اور ساجد خان بھی 12 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیاکےدرمیان دوسراٹیسٹ26دسمبرسےمیلبورن میں کھیلاجائیگا۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔

 ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتا ہے،  فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے کیونکہ جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں۔