پاکستان میں  کرسمس کی مڈنائٹ سروس اور جشن کے جلوسوں کا آغاز ہو گیا

25 Dec, 2023 | 01:04 AM

سٹی42:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی خصوصی عبادات کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان بھر کے بہت سے گرجا گھروں میں  مڈنائٹ سروس کی جا رہی ہیں۔ بہت سی مسیحی آبادیوں میں کرسمس کی شب کے خصوصی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں عوام یسوع مسیح کی دنیا میں آمد کی خوشی کے گیت گا کر کرسمس کا آغاز کر رہے ہیں۔

عوام کی طرف سے آدھی رات کا جشن اس قدیم عقیدے پر مبنی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ٹھیک بارہ بجے ہوئی تھی۔ لہٰذا، ہر طرف گھنٹیوں کی خوشی کی آوازیں، ہر طرف روشنی چمک رہی تھی، اور خوشی کے گئت وغیرہ، مڈ نائٹ ماس کا دنیا بھر میں مشترل پہلو ہیں۔

 ملک بھر کی طرح کراچی اور لاہور میں بھی مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منا رہی ہے ۔

مسیحی شہریوں کی  آبادیوں میں تمام گرجا گھروں کو  کئی روز پہلےبرقی قمقموں سے سجادیا گیا تھا۔  گلیوں میں نصف شب کے جشن  اور گرجا گھروں میں شامل مسیحی برادری نے اپنی عید کے موقع پر نئے ملبوسات تن کیے ہیں۔

گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریب کا آغاز عبادتوں سے ہوا۔ کرسمس کی عبادتوں کے بعد خصوصی دعا کروائی گئی ۔

پاسٹر حضرات نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دنیا میں آمد کے مقصد پر روشنی ڈالی۔

پاکستان میں ہونے والی سروسز میںپاسٹروں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔مسیحی آبادیوں میں کرسمس کا دن  خصوصی کیک کاٹ کر شروع کیا گہا۔

کراچی کے ٹرینیٹی چرچ میں عیسائی شہری بڑی تعداد میں عبادتوں میں شریک ہوئے۔ لاہور میں کرسمس کی مڈنائٹ عبادت  درجنوں گرجا گھروں میں کی گئی۔

مسیحی برادری کی جانب سے سب کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی گئی۔آج  کرسمس کے دن مسیحی برادری کے گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں