ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام پاکستانی گھر بیٹھے فیس بک سےکیسے پیسے کما سکتے ہیں؟

How to make money through Facebook
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیس بک نے ایسے  فیچرز متعارف کرائے ہیں جس کے ذریعے تمام پاکستانی صارفین  پیسے کما سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فیس بک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے اس حوالے سے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔یہ فیچرز دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو کافی عرصے سے دستیاب تھے مگر اب پاکستان میں بھی انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔نومبر 2022 میں پاکستانی صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرایا گیا جبکہ دسمبر میں اسٹارز نامی پروگرام تک رسائی دی گئی۔

فیس بک پر موجود پروفیشنل موڈ کیا ہے؟ آسان الفاظ میں یہ انفرادی صارفین کا ایک پیج ہے جو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے آپ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پروفیشنل میں تبدیل کردیں۔پروفیشنل موڈ سے تخلیق کاروں کو ایک علیحدہ پروفائل میں اپنی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی جس کے لیے انہیں مختلف ٹولز اور فیچرز دستیاب ہوں گے۔

اب آپ کے ذہن میں سوال آئے گا کہ پروفیشنل موڈ کیسے اپنائیں؟ اس کے لیے آپ کو اپنی فیس بک پروفائل میں جاکر ایڈٹ پروفائل کے برابر میں تھری ڈاٹ مینیو میں جانا ہوگا۔اس مینیو پر کلک کرنے پر نیچے ٹرن آن پروفیشنل موڈ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور بس۔

اس کے ذریعے آمدنی کیسے ہوگی؟ یہ سوال سب کے ذہن میں آئے گا، تو پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔

 پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر