محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

25 Dec, 2022 | 04:48 PM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)لاہور میں مطلع ابر آلود ، ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کا رخ کر لیا ،آلودگی کی شرح میں کمی،لاہور آلودہ شہروں میں آٹھویں نمبر پر آگیا۔

شہر میں شدید دھند،حد نگاہ محدود ہو کر رہ گئی،دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت5،زیادہ سےزیادہ 17ڈگری تک پہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ،دسمبر بنا بارش برسائے ہی گزر جائے گا ۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور آٹھویں نمبر پر چلاگیا۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 152ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں