ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منفرد خصوصیات کے حامل، 50 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

UAE issues new 50 dirham note to commemorate Golden Jubilee
کیپشن: new note
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے 50 درہم کا نئے پولیمر بینک نوٹ جاری کردیا جو اس وقت زیر گردش اسی مالیت کے کاغذی بینک نوٹ کےساتھ استعمال کیا جائے گا۔

سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق مرکزی بینک نے نئے نوٹ بینکوں اور ایکسچینج ہاؤسزمیں تقسیم کردیئے ہیں۔ امارات کے مرکزی بینک نے ملک کے 50 ویں یوم الوظہنی پر بانی مرحوم زاید بن سلطان آل نہیان اور ملک کے اولین حکمرانوں،ملک کو متحدہ کرنے میں ان کے عزم اور تاریخی کردار کے اعزاز میں بینک نوٹ جاری کیا تھا۔

نیا نوٹ پولیمر سے بنایاگیا ہے، جسے دیگر مرکزی بینکوں نے کاغذی نوٹوں سے زیادہ دیرپا اور ماحول دوست قراردیا ہے۔ اس نئے نوٹ کا ڈیزائن مخصوص جمالیاتی خصوصیات پر مشتمل ہے، جس میں بنفشی رنگ کے مختلف شیڈز، درمیان میں ملک کے قومی برانڈ کے چمکدار نیلے نشانات اور انٹیگلیو پرنٹنگ کی جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ڈرائنگ اور کندہ الفاظ شامل ہیں۔

جاری کردہ نوٹوں میں مرکزی بینک نے بصارت سے محروم صارفین کو بینک نوٹ کی مالیت کی شناخت کرنے میں مدد کرنے کے لیے بریل میں نمایاں علامتیں شامل کی ہیں ۔ پولیمر بینک نوٹ کاغذسے بنے نوٹوں کے مقابلے میں بہت زیادہ حفاظتی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer