(عثمان خادم)ایڈن سوسائٹی اور ستوکتلہ کے رہائشی دو نائیجرین باشندے ہلاک، نائیجرین باشندے مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے کی وجہ سے جان سےہاتھ دھوبیٹھے۔
ایک روز قبل طبیعت خراب ہونے پر نائیجرین باشندے آسکر کو کشور سلطانہ ہسپتال لے جایا گیا ، وہاں سےجناح ہسپتال ریفر کردیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا۔نائیجرین باشندے کالو کو بھی طبیعت خراب ہونے پر جناح ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔
کالو گارمنٹس امپورٹ کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ نائیجرین باشندوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کی درخواست دی ہے۔