گھر لے جاکر خاتون مسافر کیساتھ رکشہ ڈرائیور کی اجتماعی زیادتی

25 Dec, 2021 | 09:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔خواتین گھر، کام کی غرض سے دفاتر اور مارکیٹ بھی جاتے ہوئے غیر محفوظ ہیں،لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کےمطابق خواتین پر تیزاب پھینکنے، اغوا، تشدد، زیادتی کے کیسز میں کمی نہ آسکی، لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی واقعہ پیش آیا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی کرتے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان اعجاز اور ساجد گرفتار کرلیا۔

 ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہناتھا کہ متاثرہ خاتون لاری اڈہ جانے کے لئےرکشہ میں بیٹھی، رکشہ ڈرائیور اعجاز خاتون کو اپنے کزن ساجد کے گھر لے گیا،ملزم اعجاز اور ساجد نے اپنے 4 ساتھیوں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خاتون کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، گرفتار ملزم تفتیش کے لئے جینڈر سیل کے حوالے کردیے گئے۔

مزیدخبریں