سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

25 Dec, 2021 | 06:47 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی،پاکستان انڈر19ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 دبئی میں کھیلے جانیوالے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا تھا،قومی ٹیم نے 238 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر  پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،اختتامی اوورز میں احمد خان نے 19 گیندوں پر29 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو شاندار فتح دلوائی ۔

مزیدخبریں