(فہدعلی)سندر تھانے کی حدود میں مبینہ طور ہر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا، مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ۔
بحریہ ٹاؤن کی رہائشی بائیس سالہ عفت کی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔
متاثرہ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عفت اور شہزاد کا اکثر جھگڑا رہتا تھا انھوں نے الزام عائد کیا کہ عفت کو اسکے خاوند شہزاد نے ہی قتل کیا ہے ۔ ملزم خاوند کے خلاف درخواست موصول ہونے پر پولیس نے شہزاد کو حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے بھائی عدنان کی مدعیت میں ملزم شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کی کاروائی شروع کردی گئی ہےجبکہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہوں گے ۔