(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 11 روپے اضافہ سے 262 روپے فی کلو ہوگیا،انڈے 187 روپے درجن ہوگئے۔
برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 11 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 262 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 173 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 181 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں 1 روپے فی درجن اضافہ ہونے سے ریٹ 187 روپے فی درجن ہوگیا۔ جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار490 روپے مقررکیا گیا ہے۔