سیف اور کرینہ کے بیٹے کا کیا نام ہے؟ امتحان میں انوکھا سوال

25 Dec, 2021 | 04:53 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بالی وڈ کی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچوں کو جہاں اب تک میڈیا کی خاص توجہ حاصل رہی وہیں اب اداکار جوڑی کے بچے تعلیمی امتحان کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے  مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھنڈوا  کے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول میں بچوں سے امتحان میں کرینہ اور سیف کے بیٹے کا نام  پوچھا گیا۔اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علموں سے امتحان میں حالاتِ حاضرہ کے سیکشن میں سیف اور کرینہ کے بیٹے کا پورا نام لکھنے کو کہا گیا۔

صوبہ مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم کے حکام نے کرینہ کپور کے بیٹے کا نام امتحان میں پوچھنے پر اسکول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ جبکہ اسکول حکام کا کہنا ہے کہ پرچے میں  یہ سوال  چھٹی کلاس  کےبچوں کے جنرل نالج کو جانچنے کے لئے کیا گیا تھا۔
 ضلعی ایجوکیشن افسر سنجیو بھلی راؤ  کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہونے  پر اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ طلبا کو قوم وملک مخالف جنرل نالج کی کوئی ضرورت نہیں۔ دوسری طرف اسکول ڈائرکٹر شویتا جین کا کہنا ہے کہ سوالوں کا پرچہ دہلی سے مرتب کیا گیا تھا طلبا کے والدین کو پرچے پر کوئی اعتراض نہیں۔

مزیدخبریں