ویب ڈیسک: بالی وڈ کی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچوں کو جہاں اب تک میڈیا کی خاص توجہ حاصل رہی وہیں اب اداکار جوڑی کے بچے تعلیمی امتحان کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھنڈوا کے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول میں بچوں سے امتحان میں کرینہ اور سیف کے بیٹے کا نام پوچھا گیا۔اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علموں سے امتحان میں حالاتِ حاضرہ کے سیکشن میں سیف اور کرینہ کے بیٹے کا پورا نام لکھنے کو کہا گیا۔
A private school in Khandwa asked the name of film actor Kareena Kapoor Khan and Saif Ali Khan's son in the examination paper of class 6th. The DEO said a show cause notice will be issued to the school @ndtv @ndtvindia @GargiRawat @manishndtv pic.twitter.com/YkERwGYeMB
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) December 24, 2021
صوبہ مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم کے حکام نے کرینہ کپور کے بیٹے کا نام امتحان میں پوچھنے پر اسکول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ جبکہ اسکول حکام کا کہنا ہے کہ پرچے میں یہ سوال چھٹی کلاس کےبچوں کے جنرل نالج کو جانچنے کے لئے کیا گیا تھا۔
ضلعی ایجوکیشن افسر سنجیو بھلی راؤ کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہونے پر اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ طلبا کو قوم وملک مخالف جنرل نالج کی کوئی ضرورت نہیں۔ دوسری طرف اسکول ڈائرکٹر شویتا جین کا کہنا ہے کہ سوالوں کا پرچہ دہلی سے مرتب کیا گیا تھا طلبا کے والدین کو پرچے پر کوئی اعتراض نہیں۔