کراچی کے بعد ایک اور بڑے شہر میں اومی کرون کا کیس سامنے آگیا

25 Dec, 2021 | 04:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی اومی کرون کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

 وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

 ذرائع کے مطابق اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ  بتایا جارہا  ہے کہ  مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئیں تھیں۔

مزیدخبریں