ویب ڈیسک: نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں موت کے خوف سے مسیحی کمیونٹی نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔
مسیحی کمیونٹی پر ہونیوالے ظلم وبربریت کیخلاف"دی نیویارک ٹائمز"کے انکشافات نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ہندو انتہا پسند وزیراعظم نریندرا مودی ہندوستان کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہ ہیں اور ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقلیتوں پر مظالم کیخلاف مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو تحفظات ہیں ۔
بھارت میں جنگی تنظیموں راشٹریہ سیوک سنگھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندوانتہا پسند مسیحی کمیونٹی کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں انتہا پسند مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ ان کی مقدس شخصیات جیسے سانتا کلاز حضرت مریم کی تصاویر کی سرعام توہین اور انہیں نذر آتش تک کئے جانے سے گریز نہیں کیا جاتا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسیحی کمیونٹی کو عبادت کرنے سے روکتے ہیں۔