روس کاگوگل اور فیس بک  کو بھاری جرما نہ

25 Dec, 2021 | 03:01 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : ماسکو کی مقامی عدالت نے گُوگل پر 10 کروڑ ڈالر اور فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا پر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد  کردیا ۔

ماسکو کی مقامی عدالت نے گُوگل پر 10 کروڑ ڈالر اور فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا پر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس  کے مطابق ماسکو کی مقامی عدالت  نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کئی بار وارننگ کے باوجود گوگل نے ممنوعہ مواد نہیں ہٹایا، میٹاپربھی فیس بُک وغیرہ سےممنوعہ مواد نہ ہٹانےکی وجہ سےجرمانہ کیا گیا،  اب سوشل میڈیا کمپنیاں قانونی پہلوؤں پر غورکے بعد مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گی۔

مزیدخبریں