ویب ڈیسک: ڈچس آف کیمرج شہزادی کیٹ ولیم نے کرسمس کی شام ویسٹ منسٹر ایبے میں پاپ اسٹار ٹام واکر کے ہمراہ پیانو بجا کر عوام و خواص سب کو حیران کردیا۔
انہوں نے ٹام واکر کے کرسمس کے گیت '' ان کے نام جو یہاں موجود نہیں'' پر پیانو کی دھن انتہائی مہارت کے ساتھ بجائی۔ اس ایونٹ کا انتظام اور میزبانی بھی شہزادی کیٹ نے کی تھی۔ انہوں نے تقریب کورونا وبا کے دنوں میں معاشرے کے لئے خدمات سرانجام دینے والوں کے نام کی ۔
شہزادی کیٹ کا کہنا تھا ان سب حیرت انگیز لوگوں کا جنہوں نے وبا کے دوران اپنی کمیونٹیز کی خدمت کی بڑا سا شکریہ۔ ان سب کا بھی شکریہ جنہوں نے کام کیا لیکن وہ نظر نہ آسکا۔
تقریب میں ڈیوک آف کیمرج شہزادہ ولیم کے علاوہ شہزادی یوجین ، صوفی ویسکیس او شاہی خاندان کے دیگرافراد بھی شریک تھے۔ تقریب کو آئی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
A very special performance of 'For Those Who Can't Be Here' with @IamTomWalker for #TogetherAtChristmas
— The Duke and Duchess of Cambridge (@KensingtonRoyal) December 24, 2021
Watch the full performance on our YouTube channel: https://t.co/twi2NplxNv pic.twitter.com/4HwGUMvPKe
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار ٹام واکر کا کہنا تھا کہ وہ شہزادی کیٹ کی پیانوبجانے کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئے انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل نہیں جانتے تھے کہ شہزادی پیانو بجانا جانتی ہیں۔