سٹی 42: غربت کا رونا رونے والےشہریوں نے رواں سال ساڑھے چودہ لاکھ گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ کروا دیں۔لاہورمیں رواں سال 65 ہزارگاڑیاں جبکہ ساڑھ 4لاکھ سے زائدموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں ۔اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔
مہنگائی کے باوجود گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال شہریوں نے14لاکھ 46ہزارموٹرسائیکلیں،گاڑیاں رجسٹرڈ کرائیں ہیں۔پنجاب بھر میں 1لاکھ 5ہزار 893گاڑیاں رجسٹررڈ ہوئیں۔لاہور میں رواں سال 65ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔پنجاب بھرمیں رواں سال 12لاکھ 86ہزار موٹرسائیکلیں رجسٹرڈہوئیں۔لاہور میں ساڑھے4لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں۔گزشتہ سال کی نسبت گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں40فیصداضافہ ہوا جس کی وجہ سےمحکمہ ایکسائزرجسٹریشن کی مد میں 8ارب33کروڑ کی رقم وصول کی ہے جبکہ لاہورمیں پونے5 ارب سےزائدکی رقم وصول جو کہ رجسٹریشن کی مد میں گزشتہ سال کی نسبت 4ارب 33کروڑ روپےاضافی وصول ہے۔ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ چونکہ گزشتہ سال کرونا وائرس کی وجہ سےاپوائنٹمنٹ سسٹم تھا جسکی وجہ سے تھوڑی گاڑیاں وموٹرسائیکل رجسٹرڈ ہوئیں اور اس سال 40فیصد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل 10سے 20فیصد اضافہ کا رجحان دیکھنے میں سامنے ارہا تھا
غربت کا رونا رونے والےشہریوں نے لاکھوں گاڑیاں رجسٹرڈ کرالیں
25 Dec, 2021 | 02:27 PM