تحریک انصاف کی تنظیم سازی، اسد عمر سیکریٹری جنرل مقرر

25 Dec, 2021 | 01:32 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی تنظیم سازی کردی، رات ہی رات میں تنظیم سازی ہوگئی، نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا جب کہ پارٹی کی تنظیموں کو تحلیل کر دیا گیا ۔ فوادچودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔چئرمین تحریک انصاف  نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

مزیدخبریں