شہرکے بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

25 Dec, 2021 | 01:06 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: پبجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو شہر کے خستہ حال بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش کا خیال آہی گیا ۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا شہرکے بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ ۔لاہور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے مرکزی شاہراہوں کے 200 بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش ہوگی ۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے 200 بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش پر 15 کروڑ 60 خرچ کرنے کا پلان تیار کرلیا.

پبجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو شہر کے خستہ حال بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش کا خیال آہی گیا، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی  کی  جانب سے شہرکے بس سٹاپس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے مرکزی شاہراہوں کے 200 بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش  کی جائے گی۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے 200 بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش پر 15 کروڑ 60 خرچ کرنے کا پلان تیار کرلیا۔ حکومت  کی جانب سے ٹرانسپورٹ کمپنی کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے 15 کروڑ 60 لاکھ میں سے 2 کروڑ 50 لاکھ فراہم کردیئے گئے۔  

ٹرانسپورٹ کمپنی  کے مطابق  پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ایک بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش پر 6 لاکھ 60 ہزار خراچ کرے گی جس سے  بس اسٹاپس پر مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام اور چھت کی تعمیر  کو یقینی بنایاجائے گا۔واضح رہے  شہر کی شاہراہوں پر ایک ہزار سے زائد بس اسٹاپس حکام بالا کی توجہ کےمنتظر ہیں۔ٹرانسپورٹ کمپنی  کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں کنال روڑ، مین بلیوارڈ گلبرگ، مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن، پیکو روڑ، فیروزپور روڑ، مادر ملت روڑ اور دیگر شاہراہوں کے بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں