ون ویلنگ کرنیوالےاب جیل جائیں گے، سی ٹی او کا بڑا حکم

25 Dec, 2021 | 11:40 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: سٹی ٹریفک پولیس کے کرسمس کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل،  سی ٹی او کی جانب سےون ویلنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا بھی حکم  دیا گیا ہے ۔

سٹی ٹریفک پولیس  کی جانب سے  کرسمس کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے گئے، سی ٹی او لاہور   کے مطابق مجموعی طور پر 22 سو سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے،   اے کیٹیگری اور اہم شاہراہوں پر واقعہ چرچز کے گردونواح ، شہر کے 50 سے زائد تاریخی و تفریحی مقامات اور پارکوں کے باہر اضافی نفری تعینات  کردی گئی۔ سی ٹی او لاہور کا  ون ویلنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا بھی حکم ، ٹریفک پولیس کی جانب سے  50 موٹرسائیکل دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ   کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل  بند، ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں کےخلاف چالان کی بجائے حوالات بند کرنے کا حکم دیا گیا   

سی ٹی او لاہورمنتظر مہدی   کا کہنا تھا کہ  بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائے، کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے حادثات کی وجہ والدین خود ہونگے۔ سی ٹی او لاہور  منتظر مہدی   کا مزید کہنا تھا کہ  ون ویلرز کی نشاندہی پر موٹرمکینک کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی،  ون ویلرز اور کرتب دکھانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہونگے۔  انہوں نے کہا کہ  شہری ہیلپ لائن 15 پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں۔  سٹی ٹریفک پولیس نوجوان نسل کی حفاظت میں پیش پیش ہے،محفوظ سفر کیلئے تمام شہریوں کو بھی مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں