زاہد چودھری: پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے اوقات کار کے حوالے بڑا فیصلہ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے اوقات کار میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تمام ہسپتالوں کے او پی ڈی اب شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
آؤٹ ڈور پیشنٹ اب صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز او پی ڈی صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گی۔ اس حوالے سے سیکرٹری سپیشلایز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔