کریسنٹیک نے یو ایم ٹی کی سالانہ کورونا زیرو کووڈ ورک پلیس کے پیش نظر منعقد کی جانے والے میگا کیریئر فیئر میں حصہ لیا جو کے یو ایم ٹی کے مین کیمپس میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہی۔
میگا کیریئر فیئر میں تمام ڈومینز اور شعبوں سے وابسطہ100 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ لاہور بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔ انہوں نے ٹیبلو، اسکیٹس، ڈرامے، اور فیشن واک کا مظاہرہ کیا تاکہ ان کمپنیوں کو متاثر کیا جا سکے جنہیں وہ اپنے کیریئر کی ترقی کے لیے ہدف بنانا چاہتے تھے۔
کریسنٹیک ٹیم نے آفس آف کارپوریٹ لنکیجز اینڈ پلیسمنٹ کی دعوت پر اس ایونٹ میں شرکت کی، تاکہ طلباء کو رہنمائی فراہم کر کے کیریئر کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد دی جاسکے۔ طلباء کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ریزیومے لائیں جس سے کریسنٹیک ٹیم کو ان کی کا جائزہ لینے میں مدد ملی۔مختلف عہدوں کے لیے انٹرویو لینے کے لیے یونیورسٹی میں ایک پیشہ ورانہ سیٹ اپ کا اہتمام کیا گیا اور ٹیم نےطلباء کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کیں۔
اس دوران سینکڑوں طلباء کا انٹرویو کیا گیا اور سیشن کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔