دھند کم ہونے کے بعد موٹروے کھول دی گئی

25 Dec, 2021 | 08:59 AM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:موٹرو ے ایم 2 کو حد نگاہ بہتری کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے.

ترجمان موٹر وے  کے مطابق ایم ٹو موٹر وے کو سات گھنٹے ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ہے ۔ موٹر وے ایم ٹو کو گزشتہ رات شدید دھند ہونے کے باعث لاہور سے کوٹ مومن تک بند کیا گیا ۔

لاہور سے ملتان  موٹروے ایم تھری  کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ،موٹر وے ایم تھری کو دس گھنٹے ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور دوران ڈرائیونگ فو گ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں