ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کے سکول چھوڑنے کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

طلباء کے سکول چھوڑنے کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو :  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے ڈراپ آؤٹ ہونے کی وجوہات پوچھ لیں۔
 
تفصیلات کے مطابق  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلباء سکولوں کو کیوں چھوڑ رہے ہے اس کی وجوہات جاننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 دسمبر تک طلباء کے سکول چھوڑنے کی وجوہات تحریری طور پر بتانے کے پاپند ہوں گے۔

پیف حکام کی جانب سے سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں طلباء کے سکول سے خارج ہونے کی وجوہات مانگی گئی ہیں اور اس سسٹم میں ہر طالب علم کے سکول چھوڑنے کی وجوہات بتانا ہوں گی۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر کے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے سکول چھوڑنے سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے کے بعد نئی پالیسی مرتب کی جائے گی اور ان بچوں کو سکولوں میں واپس لانے کی حکمت عملی مرتب ہوگی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer