ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کتابوں کے اشاعتی اداروں کے گرد گھیرا تنگ

 کتابوں کے اشاعتی اداروں کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں پر کلیئرنس حاصل نہ کرنے پر پبلشرز کیخلاف کارروائی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام پبلشرز کو اپنی کتب پر کلیئرنس لینے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے،  پبلشرز کے نام جاری ہونے والے مراسلہ کے متن کے مطابق پہلی جماعت سے بارہویں تک کی کتب شائع کرنے والے ادارے کلیئرنس حاصل کرنے کے پابند ہوں گے، ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے ایکٹ 2015ء کے تحت کتابوں کی کلیئرنس نہ لینے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈائریکٹر مسودات عطاء دستگیر کی جانب سے تمام پبلشرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، عطاء دستگیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتابوں کی کلیئرنس کیلئے پبلشرز مسودات بورڈ کو جمع کرائیں، کسی بھی پرائیویٹ سکول میں پبلشرز کی غیر منظور شدہ کتابیں رائج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کتابوں پر کلیئرنس حاصل نہ کرنے والے پبلشرز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مراسلہ کا اطلاق درسی کتب کے ساتھ ہیلپنگ کتابوں پر بھی ہوگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer