ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر کی تعمیری لاہوریوں کیلئے خواب بن گئی

گھر کی تعمیری لاہوریوں کیلئے خواب بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) شہریوں کیلئے اپنے گھر کی تعمیر کے خواب کی تعبیر اور بھی مشکل، لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے، لوہا مارکیٹس میں سریا 10ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہوگیا ہے۔

شہریوں کا اپنے آپ آشیانے کی تکمیل کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونا نہایت دشوار ہوگیا کیونکہ سریا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ 10 ہزار روپے اضافے کے بعد لوہا مارکیٹوں میں اب سریا  1 لاکھ 5 ہزار سے بڑھکر 1 لاکھ 15 ہزار روپے فی ٹن میں ملے گا جبکہ برینڈڈ سریا 1 لاکھ 20 ہزار سے 1 لاکھ 25 ہزارروپے فی ٹن تک کا ہوگیا ہے۔

شہریوں نے سریا کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں عام آدمی گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ حکومت بلڈنگ میٹریل اور لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھے۔