ٹرین کی زد میں آکر 12 سالہ بچہ جاں بحق

25 Dec, 2020 | 05:46 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) کوٹ لکھپت میں بچہ ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا، نامعلوم 12 سالہ بچہ ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا۔

کوٹ لکھپت اسٹیشن کے قریب 12 سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں بارہ سالہ بچہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ سالہ بچے کی شناخت نہیں ہو سکی البتہ لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ بچے کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔ 

دوسری جانب شہر میں رواں سال ٹریفک حادثات میں کمی کے باوجود اموات میں اضافہ ہوا۔ لاہور کی سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک کا جال اموات میں اضافے کی وجہ بنا۔ گزشتہ سال 79 ہزار 341 ٹریفک حادثات ہوئے جبکہ دوہزار بیس میں ٹریفک حادثات کی تعداد 63 ہزار 775 رہی۔ پندرہ ہزار کم حادثات ہونے کے باوجود رواں اموات میں اضافہ ہوا۔ ریسکیو حکام نے لاک ڈاؤن کو حادثات میں کمی کی وجہ بتایا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ پیش آئے۔ دو ہزار بیس میں 41 ہزار 472 موٹرسائیکل حادثات کا شکار ہوئیں۔ گزشتہ سال 199 افراد جان سے گئے جبکہ رواں سال اموات کی تعداد 256 تک پہنچ گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق 2020 میں روزانہ 175 افراد حادثات سے دوچار ہوئے۔ 

مزیدخبریں