(سٹی42) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وماڈل گوہر خان ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھ گئی، اداکارہ نے معروف ٹک ٹاکرزید دربار سے شادی کی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ وماڈل گوہر خان نے شادی کرلی، ان کی شادی پر شوبز سے وابستہ لوگ حیرت زدہ ہیں کیونکہ چپکے سے انہوں نے زندگی کا بڑا فیصلہ کیا جس کی کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہونے دی، اداکارہ گوہر خان اور معروف ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ اپنی زندگی کا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔وائرل تصاویر میں اداکارہ وماڈل گوہر خان نےخوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
آج جمعتہ المبارک کے بعد ہونے والی اس شادی میں دلہاٹک ٹاکرزید دربار نے شیروانی پہنی ہوئی ہے ، شادی کے اس پرمسرت لمحات پر دنوں خوشگورا موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں، شادی کی تقریب ممبئی میں ہی منعقد ہوئی جہاں دوست احباب اور قریب رشتہ داروں نے شرکت کی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین نے بھی تعجب کااظہار کیا اور زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز میں دنوں کو ڈھیروں دعائیں دیں اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔مداحوں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔