( در نایاب ) ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری، ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے بیشتر علاقوں کو کلئیر کرنے کا دعوی کردیا۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر کے بیشتر کوڑے کے ڈھیروں کو کلئیر کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق نسبت روڈ، شاہ جمال، گلبرگ، شاہ عالم مارکیٹ، سرکلر روڈ، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، جیل روڈ، اچھرہ سمیت دیگر علاقوں کو زیرو ویسٹ کر لیا گیا۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے آپریشن بر قرار ہے۔ ترجمان کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر میں زیرو ویسٹ ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ادھر عثمان آباد یونین کونسل بتیس میں ہر طرف پھیلے کوڑے سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔ علاقے سے کوڑا نہ اٹھائے جانے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عثمان آباد کی طرح شہر کے مختلف مقامات پر سے بھی کوڑا نہ اٹھایا جاسکا۔
ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے چوبیس دسمبر کی رات تک کوڑا کلئیر کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔ ڈیڈلائن گزر گئی لیکن ایل ڈبلیو ایم سی کے زیرو ویسٹ کے دعوے پورے نہ ہوئے۔