ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان نے 4 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

مولانا فضل الرحمان نے 4 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 4 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین کی طرف سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر   ڈسپلنری کمیٹی نےمتعلقہ ارکان کی رکنیت ختم کردی۔

 
نجی ٹی وی کے مطابق چاروں رہنماؤں کونکالنےکافیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نےکیا ، رکنیت سے ہاتھ دھونے والے رہنمائوں میں مولانا شیرانی،حافظ حسین احمد،مولاناگل نصیب،مولانا شجاع الملک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نےچاروں رہنماؤں کورکنیت ختم کرکےپارٹی سےنکال دیا۔

یادرہے کہ  مولانا شیرانی نے جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ فضل الرحمان ہمیشہ سے جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے جلسے جلوس کر رہے ہیں، وہ خود سلیکٹڈ ہیں اور سلیکٹ ہو کر آئے ہیں۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ انہیں عمران خان کی کئی پالیسیوں سے اتفاق ہے، عمران خان کی حکومت یہ پانچ سال پورے کرے گی اور اگلے پانچ سال بھی ان کے ہی ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ ان کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف ان کے جھوٹ بولنے پر ہے۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ بلوچستان میں جے یو آئی کے پرانے کارکن الگ دفتر قائم کریں، جے یو آئی کسی کی جاگیر نہیں، یہ ان کی اپنی جماعت ہے تو اس لیے دوسری جماعت کیوں بنائیں۔